اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مہنگائی کیخلاف ملک گیراحتجاج کیلئےجماعت اسلامی ایبٹ آباد تیار

5b9d4097 01df 42c7 bbd5 6fb23f46d8e4

مرکزی امیر سراج الحق کی کال پر2ستمبر کو مہنگائی کیخلاف ملک گیراحتجاج کیلئےجماعت اسلامی ایبٹ آباد نے تیاریاں شروع کر دیں، اس حوالے سے ایبٹ آباد میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالرزاق عباسی نے کی۔

اجلاس میں امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون ،جماعت اسلامی ٹریڈ ونگ کے صدر راجہ عمران کے علاوہ ارکان جماعت کثیر تعداد میں شریک تھے۔ضلعی امیر عبدالرزاق عباسی نے 2 ستمبر کے احتجاج کے حوالہ سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے تجاویز بھی حاصل کی ۔ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے مہنگائی اور بھاری ٹیکسوں کے زریعے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔بیرونی ایجنڈے پر اشرافیہ کوخوشحال اور غریب کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

عبدالرزاق عباسی  نے کہا کہ ایبٹ آباد میں جماعت اسلامی کا دو ستمبر کا احتجاج ملک کے ایوانوں کو ہلا کر رکھے گا ۔ آج ملک میں غریب کو دو وقت کی روٹی کے لئے آٹا خریدنا مشکل ہے ،چینی کے ریٹ تاریخ کی بلند سطح پر ہیں۔ ماہانہ بلوں میں ڈکیتی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے جس کو ایبٹ آباد سمیت ملک بھر کے عوام مسترد کررہے ہیں ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر شہر امجد خان جدون کا کہنا تھا کہ مایوسی کے بادل ختم کرکے دم لیں گے انہوں نے ایبٹ آباد کے شہریوں کو دو ستمبر کے احتجاج میں بھرپور انداز میں شرکت کی دعوت دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481