اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں خوفناک ٹریفک حادثہ،خاتون سمیت 5 جاں بحق

c44496f9 1311 441e b197 e76a6410fc51 jpg

راولپنڈی میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ  6 زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین اور 22 ویلر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار مردجاں بحق جبکہ 4 خواتین اور 2 مرد زخمی ہو گئےجنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122محمد عثمان گجر نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا گیا اور نعشوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جان بحق ہونے والوں میں مہرین عمر 45سال، دانش  28سال، ادریس  52سال،شفیق 62سال اور نظیر عمر65سال شامل ہیں۔

زخمیوں میں ریحانہ عمر 40سال، عشاور عمر 40سال،ارحم عمر 18سال، ہما عمر 35سال، ارصم عمر 18سال اور کنیز عمر 75سال شامل ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ادھر پولیس نے بھی ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481