اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی: ٹیچر کا نویں جماعت کی طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد

راولپنڈی: ٹیچر کا نویں جماعت کی طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد

راولپنڈی: ٹیچر کا نویں جماعت کی طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد

راولپنڈی کے ایک سرکاری اسکول کی ٹیچر نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا۔

راولپنڈی: ٹیچر کا نویں جماعت کی طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد

راولپنڈی: ٹیچر کا نویں جماعت کی طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد

صادق آباد کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں خاتون ٹیچر نے اسکول کے کام میں غلطی پر نویں جماعت کی طالبہ علشبہ بشیر کو ڈنڈوں سے مار کر شدید زخمی کردیا۔

تشدد سے متاثرہ طالبہ کے سر اور بازوؤں میں گہری چوٹیں آئیں، متاثرہ طالبہ کے والد نے خاتون ٹیچر پر الزام عائد کیا ہے کہ ٹیچر نے ان کی بیٹی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق واقعے پر محکمہ تعلیم راولپنڈی کے افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیش افسر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاتون ٹیچر کافی عرصے سے ذہنی تناؤ کا شکار ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ متاثرہ طالبہ کے والدین کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ طالبہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کے کام میں غلطی پر ٹیچر نے ان کی بیٹی کو ڈنڈوں سے مارا جس کے باعث طالبہ کے سر اور بازوؤں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481