اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف گرینڈ جرگہ شاہد خاقان عباسی

مری میں انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف گرینڈ جرگہ شاہد خاقان عباسی

مری میں انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف گرینڈ جرگہ شاہد خاقان عباسی

شاہدخاقان عباسی نے گرینڈعوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ایکسپریس  وے اپریشن کے حوالے  سے کہا کہ 66 فٹ  سے باہر کسی قسم کا آ پریسن قابل قبول نہیں۔ مری ایکسپریس وے لکوٹ  کے مقام پر حکومت پنجاب اوراین ایچ اے کی طرف سے تجاوزات رائیٹ وے کی حدود میں تعمیرات کیخلاف آپریشن پر  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔سینئر قانون دان سابق جسٹس ہائی کورٹ راجہ شفقت عباسی ایڈووکیٹ ۔پی پی پی کے سینئر رہنماراجہ شوکت عباسی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ عتیق سرور۔راجہ اسامہ اشفاق سرور ۔جےیو آئی کے رہنما الحاج قاری سیف اللہ سیفی۔نزیرعباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ۔کرنل ۔ر۔سعیدعباسی۔کرنل ۔ر۔امجدعباسی ۔راہ حق پارٹی کے رہنما اشتیاق احمد عباسی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ دفتر عباسی ۔ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرراجہ یاسرریاست عباسی ۔مرکزی انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق۔تحریک لبیک کے رہنما جاویدعباسی۔اتحادمسیاڑی کے چیئرمین قمرالزمان عباسی مری کی سیاسی سماجی مذہبی۔شہری اور کاروباری تنظیموں کے نمائندوں  سمیت عوام کی بڑی  تعداد نے شرکت کی۔

 

ملکہ کوہسار مری ایکسپریس وے پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے نام پر حکومت پنجاب کی جانب سے دسویں دن بھی آپریشن جاری رہا جس کے خلاف  گذشتہ روز لکوٹ مری کے مقام پر عوامی گرینڈ جرگہ منعقد منعقد کیا گیا جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے حکومت پنجاب اوراین ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو فوری طور پر روکا جائے۔ شرکاء کاکہنا تھا کہ آئے روزبلڈنگ بائی لاز کو این ایچ  اے اورحکومت پنجاب بدلتے رہتے ہیں جس سے ہمارای اربوں روپے کی پراپرٹی کا نقصان کیا گیا ہے۔ لوگوں نے قرض  لیکر اپنی جگہیں بنائی ہیں ان کو این ایچ اے اور مقامی انتظامیہ گرا رہی ہیں جس پر عوام کا پہلاشدید ردعمل گرینڈ جرگہ کی صورت میں سامنے آیا جس میں تمام پارٹیوں کے قائدین،سماجی،مذہبی اور عوام کی بڑی تعداد نے گرینڈ جرگہ میں شرکت کی ۔جبکہ گرینڈجرگہ کے آرگنائزرمری بارایسوسی ایشن کے سابق صدرراجہ اسداقبال ایڈووکیٹ اور راجہ ضیاء الرحمن سمیت دیگر ممبران تھے ،جرگہ میں شرکاء سے حلف لیا گیا کہ ہر قسم کے حکومتی غیر قانونی اقدام کی بھرپور مذمت کے ساتھ مزاحمت بھی کی جائیگی اور اب انتظامیہ اوراین ایچ اے کو کسی قسم کے آپریشن کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائیگی،اس موقع پر تحصیل مری کے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو حکومتی نمائندوں کے ساتھ مل کر آئندہ کالائحہ عمل طے کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481