اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی کیوں بنایا گیا؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

عدالتی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور برطانیہ میں ہیومن رائٹس اور رول آف لا سے متعلق جوڈیشل ٹریننگ میں شرکت کے بعد واپس آئے تو انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ کر خود کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کے دوران ایک بزرگ شہری کی مبینہ خود کشی

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ان کی کورٹ میں ہنگامہ آرائی سمیت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے، کیونکہ قبل ازیں ہمایوں دلاور کو برطانیہ میں ٹریننگ کے دوران بھی احتجاج اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ لندن میں ان کے کورس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف احتجاج کیا

اور نعرے بازی کرتے ہوئے ان تک پہنچنے کی کوشش کی تھی

تاہم برطانوی پولیس نے مظاہرین کی جج تک رسائی کو ناکام بنادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ڈنمارک کا قرآن کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق ہمایوں دلاور کو ان کی جانب سے ظاہر کئے گئے سکیورٹی خدشات کے باعث ہی ہائی کورٹ میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے،

عدالتی ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسر کی زندگی کو درپیش خطرات کے باعث جج کی سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔

یاد رہے کہ ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے

چیئرمین عمران خان کو سزا سنائی تھی۔

جمعہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی

جانب سے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481