اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 راولپنڈی،گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا،باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

 راولپنڈی،گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا،باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

راولپنڈی،گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا،باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

راولپنڈی  میں گھر کے باہر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے والے باپ بیٹے پر بدترین تشدد کے نتیجے میں  باپ جان بحق، بیٹا زخمی ہو گیا، ملزمان نعش کو بھی  ٹھڈے مارتے رہے،

 راولپنڈی،گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا،باپ بیٹاتشدد سے جاں بحق

راولپنڈی،گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا،باپ بیٹاتشدد سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ کیس، جو ٹرائل کورٹ نے کیا وہ ہم نہیں کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اس حوالے سے موصولہ  تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کو  عرفان نے بتایا کہ میری اہلیہ کے موبائل فون پر میری بھابھی کلثوم بی بی نے فون کیا اور بتلایا کہ محلہ دار حسنین علی اور نعمان حسین وغیرہ برادرم نذیر جنجوعہ اور بھتیجے حسن علی کو گلی میں مار پیٹ رہے ہیں جن کے ہمراہ دیگر لوگ بھی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں لفٹ میں پھنسے لطیف کھوسہ کو آدھے گھنٹے بعد باہر نکال لیا گیا

 

اطلاع سن کر میں بھائی کے گھر پہنچا جہاں گلی میں دیکھا کہ حسنین علی اور نعمان سمیت پانچ چھ افراد  میرے بھائی اور بھتیجے کو مار پیٹ رہے تھے۔ میں نے منت سماجت کرکے

جان چھڑانے کی کوشش کی مگر  اسی دوران حسنین اور نعمان نے میرے بھائی

کو گلی میں گرا دیا اور  چھاتی وغیرہ پر ٹھڈے مارنے شروع کر دیے

جبکہ دیگر لوگ میرے بھتیجے کو مارتے رہے میرا بھائی تشدد نہ سہ سکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

 

مدعی کے مطابق اسی دوران میرا بھتیجا محسن علی بھی موقع پر آ گیا

جس نے میرے ہمراہ منت سماجت کرکے بھتیجے حسن علی کو چھڑایا جبکہ حسنین اور نعمان میرے بھائی کی نعش کو ٹھڈے مارتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟

حسنین وغیرہ ہمیں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہو گئے وجہ عناد یہ ہے

کہ نعمان وغیرہ کافی عرصہ سے میرے بھائی کے گھرکے دروازے کے سامنے گاڑی کھڑی کر دیتے تھے

جس  کے سبب میرے بھائی اور اہلخانہ کو آنے جانے میں مشکل در پیش آتی تھی،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481