اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟

مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟

مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟

مری ایکسپریس وے پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن دسویں روز بھی جاری رہا جبکہ یہ سوال اب شدت سے پوچھا جا رہا ہے کہ انسداد تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ  کیوں حاصل ہے اور اس حوالے سے این ایچ اے اور مری ٹاؤن انتظامیہ نے آنکھیں بند کیوں کر رکھی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔اے سی مری

 

واضح رہے کہ  این ایچ اے انتظامیہ نے آپریشن  مری حدود تک مکمل کرکے دوسری اطراف سے شروع کر دیا ہے۔آپریشن کے دوران دیواروں،شٹروں اورتجاوزات کو مسمارکردیا گیا جبکہ متاثرین سمیت عوامی حلقوں نے این ایچ اے کی کارروائی کو من پسندآپریشن قرار دیتے ہوے کہاہے کہ بڑی بڑی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تجاوزات کو چھوڑ دیا گیا جو این ایچ اےکے ایکوائر کردہ ایریا میں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ جڑانوالہ پر 10 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل

متاثرین نے این ایچ اے کےافسران و اہلکاروں پر عمارتوں کی مقررکردہ حدود کی پیمائش میں رد وبدل کا الزام بھی عائد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض بااثر شخصیات کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو 66 فٹ کے

حدود میں آنے کے باوجود آپریشن نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں مانسہرہ بیوی کےقتل کو خودکشی کا رنگ دینے والا پکڑا گیا

 

آپریشن کے دوران مری ایکسپریس وے کے مختلف مقامات پر ہیوی مشینری کے ذریعے متعدد تجاوزات

جبکہ بعض ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے جزوی حصوں کو گرایا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

جبکہ راولپنڈی سے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481