اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ جڑانوالہ پر 10 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل

6a82257a ee11 4502 bb72 37927fdcd06c 1

سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے 10 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل
دے دی ہیں جس کیلئے ہوم سیکرٹری نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے-مسیحی عبادت گاہوں کے جلاؤ گھیراو کی تفتیش سمیت اس سے جڑے واقعات کی مکمل تفتیش کے بعد چالان تیارکرکے عدالت بھجوائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطقابق پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے میں مقدمات کی تفتیش کے لیے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔ اس سلسلے میں ہوم سیکرٹری شکیل احمد نے 10 علیحدہ علیحدہ جے آئی ٹیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز کا جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ

https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/08/Justice-Qazi-Faiz-visited-the-affected-church-and-minority-settlement-in-Jaranwala.jpg

ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی فیصل آباد کو پہلی جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں ایس پی مدنیہ ٹاؤن فیصل آباد، ڈی ایس پی سی آئی اے فیصل آباد، انسپکٹر اور سب انسپکٹر سی آئی اے فیصل آباد شامل ہیں۔

مذکورہ جے آئی ٹی مقدمہ نمبر 1260/23 کی تفتیش کرے گی جبکہ دیگر 9 جے آئی ٹیز بھی جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہوں کے جلاؤ گھیراو کے حوالے سے درج مقدمات کی تفتیش کریں گی اور چالان تیار کر کے عدالت میں بھجوائیں گی۔

یاد رہے کہ 16 اگست کو پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے  مبینہ واقعے  کے بعد ہونے والے  واقعات پر دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج کیے گئے تھے، جبکہ مساجد سے اعلانات کرکے عوام کو اقلیتی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے کے لیے اشتعال دلانے والے ملزم سمیت 128 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481