اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بٹگرام آپریشن کےجانبازوں اور ریسکیو شدہ افراد کے اعزاز میں تقریب

بٹگرام آپریشن کےجانبازوں اور ریسکیو شدہ افراد کے اعزاز میں تقریب

بٹگرام آپریشن کےجانبازوں اور ریسکیو شدہ افراد کے اعزاز میں تقریب

بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشبٹگرام آپریشن کےجانبازوں اور ریسکیو شدہ افراد کے اعزاز میں تقریبن میں حصہ لینے والے جانبازوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی گئی، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اس واقعے پر پوری قوم پریشان تھی،مجھے بھی ان پھنسے ہوئے بچوں میں اپنا بیٹا دکھائی دے رہا تھا۔ کیوںکہ اس میں بچے شامل تھے، جو ہمارے ملک کا مستقبل اور چہرہ ہیں، ہم نے کل کے وزیر اعظم  کل کے آرمی چیف اور کل کے انجینیئر کو بچایا۔انہوں نے کہا کہ دُنیا کی نظریں ہم پر لگیں تھی کہ یہ قوم اس مشکل سے کیسے نکلے گی، میں نے ڈی جی این ڈی ایم اے سے بات کی تو انہوں نے تسلی دی کہ ہم بروقت کارروائی کر رہے ہیں اور تمام بچوں کو بچا لیا جائے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام مائیں بہنیں، بٹیاں ان کی حفاظت کے لیے دعائیں کر رہی تھیں، ہماری دعائیں قبول ہوئیں۔  ہمارے تمام اداروں نے اپنی محنت کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کو بچایا، ان بچوں کو بچایا جو کل کو ہمارے مستقبل کے نگینے تھے۔یہ کسی ایک فرد یا ادارے کا نہیں بلکہ سب کا کریڈٹ ہے، پوری قوم کا کریڈٹ ہے جو دعاؤں میں شریک تھی۔

39c7656a a394 4975 9910 8d8c056ebaaf

ریسکیو آپریشن میں حصّہ لینے والے جن افراد کو تعریفی اسناد دی گئیں ان میں بریگیڈیئر خرم شفیق، بریگیڈیئر نورالاسلام، میجر اسد، لائنس نائیک عرفان کے علاوہ اسپیشل سروسز گروپ کے لیفٹیننٹ کرنل کامران، حوالدار ضیافت، حوالدار نوید شبیر، حوالدار نجیب اللہ، لائنس نائیک فیصل بشیر، لائنس نائیک منہاج، سپاہی نہار شامل ہیں۔

آرمی ایوی ایشن کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل زین علی، میجر یاسر حیات، میجر مصطفیٰ احمد، میجر اظہر جبکہ پاکستان ایئر فورس کے گروپ کیپٹن احمد خان جدون، ونگ کمانڈر شمشیر عبداللہ، اسکوارڈرن لیڈر محمد خرم، اسکوارڈرن لیڈرحمزہ مرزا، اسسٹنٹ واریئنٹ آفیسر محمد سجاد، واریئنٹ آفیسر محمد کامران، چیف ٹیک محمد زوہیب، چیف ٹیک محمد ساجد، چیف ٹیک فہیم احمد، اسکوارڈن  لیڈر انیس صفدر، اسکوارڈن  لیڈر تنویر حسین، سینئر ٹیک محمد احسن اسناد کے حقدار قرار پائے۔

aef2d5fa 91e7 4011 9e50 af273144fba9

مقامی  انتظامیہ میں سے اے ڈی سی بٹگرام محمد حماد، اے سی الائی محمد جواد، ایس پی انوسٹی گیشن سعید کو اسناد دی گئیں۔ اسی طرح آپرین میں اپنی جان خطرے میں  ڈالنے والے زِپ لائن آپریٹر علی، زِپ لائن آپریٹر الیاس، زِپ لائن آپریٹر صاحب، زِپ لائن آپریٹر حبیب اللہ کو اسناد دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟

بحاظت ریسکیو کئے گئے محمد عرفان، نیاز، رضوان، گلفراز، شیر نواز، ابرار،عطااللہ، عثمان  بھی اسناد لینے والوں میں شامل ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے تمام افراد بالخصوص طالب علموں کو گلے لگا کر شفقت کا مظاہرہ کیا اور ان سے مختصر گفتگو بھی کی۔

 

a602010b 86a8 49da 9469 e2529110a50c


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481