اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی جڑانوالہ میں جلائے گئے گھروں کی تعمیر نو کرے گی

Pic Siraj ul haq 02

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اقلیتوں کے حقوق،جان ومال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے اقلیتی امور کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ جڑانوالہ کے دوران الخدمت کے پلیٹ فارم سے جلائے جانے والے گھروں کی تعمیر نو کا اعلان کیا ہے،جن بچیوں کا جہیز لوٹا گیا انھیں جہیز دیا جائے گا۔ منصورہ میں امن کانفرنس سے خطاب کے بعد اقلیتی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اسلام آباد میں قومی اقلیتی کنونشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا جس میں تمام مذاہب کے درمیان احترام اور ملک میں امن و امان کے قیام سے متعلق سفارشات تیار کی جائیں گی۔

امیر جماعت نے جڑانوالہ واقعہ کو پاکستان کے تشخص کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی میں ملوث اور اس افسوس ناک واقعہ کے بعد اشتعال پھیلانے والے گروہ کا پتا لگا کر تمام کرداروں کو کیفردار تک پہنچایا جائے۔جڑانوالہ واقعہ کے تناظر میں ہونے والی ”امن کانفرنس“ میں سینٹر کامران مائیکل، بشپ ندیم کامران، سردار بشن سنگھ، ساجدپھاٹیا اور ہندو، عیسائی، سکھ اور دیگر مذاہب کے قائدین نے شرکت کی۔

Pic Siraj ul haq 03 scaled

اقلیتی رہنماؤں  کا کہنا تھا کہ جب بھی اقلیتوں کے خلاف کوئی افسوسناک واقعہ ہوا، امیر جماعت نے زخموں پر مرہم رکھا۔ تما م شرکاء نے جڑانوالہ میں قرآن کریم اور عیسائی عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانے کے واقعات کی بھی پرزور مذمت کی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

امیر جماعت نے کہا کہ جڑانوالہ میں مجموعی طور پر 86گھر اور 19گرجا گھر جلائے گئے،  جڑانوالہ میں مسیحی خاندانوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرض دیں گے، ان کے بچوں کی کفالت اور تعلیم کا بندوبست کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی جلائے جانے والے گرجا گھروں کی تعمیر میں بھی ہاتھ بٹائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481