اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دریائے ستلج بپھر گیا، درجنوں دیہات ڈوبنے سے ہزاروں افراد کا انخلا

دریائے ستلج بپھر گیا، درجنوں دیہات ڈوبنے سے ہزاروں افراد کا انخلا

دریائے ستلج بپھر گیا، درجنوں دیہات ڈوبنے سے ہزاروں افراد کا انخلا
دریائے ستلج بپھر گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات ڈوبنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

دریائے ستلج بپھر گیا، درجنوں دیہات ڈوبنے سے ہزاروں افراد کا انخلا

دریائے ستلج بپھر گیا، درجنوں دیہات ڈوبنے سے ہزاروں افراد کا انخلا

سیلابی ریلے سے پنجاب کی کئی بڑی آبادیاں، درجنوں بستیاں اور موضع جات زیر آب آ گئے جب کہ موضع بھٹیاں اور قادر بخش بند ٹوٹ گئے ہیں۔ سیلاب سے زیر آب آنے والی آبادیوں کے ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ کیس،ممکن ہے اسلام آباد ہائیکورٹ ریلیف دیدے، چیف جسٹس

بورے والا کے متاثرہ علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولیات ناپید ہیں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد پریشانی کا شکار ہیں۔ اُدھر قبولہ کے علاقے میں نورارتھ بند پر نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ بہاولنگر میں بھی کھانے پینے کی شدید قلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیف الیکشن کمشنرکا کورا جواب۔صدرخود الیکشن کی تاریخ دیںگے؟

بہاولنگر ضلع میں ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں متعدد عارضی حفاظتی بند اور سڑکیں ٹوٹ گئیں اور 80 سے زائد دیہات کے زمینی راستے منقطع ہوگئے۔ درجنوں آبادیاں سیلاب کی لپیٹ میں آنے سے چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹھٹھہ،ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

بہاولنگر میں ہزاروں ایکڑ فصلیں اور املاک تباہ ہو گئیں۔ سیلابی پانی رہائشی ڈیروں اور مکانوں میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ اسکول اور بجلی بند ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ستلج میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی مجموعی تعداد 583 ہو چکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481