اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری ایکسپریس وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ٹریکر سسٹم لازمی قرار

مری ایکسپریس وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ٹریکر سسٹم لازمی قرار

مری ایکسپریس وے پر چلنے والی ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ٹریکر سسٹم لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔

مری ایکسپریس وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ٹریکر سسٹم لازمی قرار

مری ایکسپریس وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ٹریکر سسٹم لازمی قرار

25 اگست کے بعد ٹریکر کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مری موٹروے پولیس سیکٹر کی سربراہ ایس پی موٹروے پولیس مبشرہ جاوید کے مطابق ٹریکنگ سسٹم حادثات کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبشرہ جاوید کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں تمام ٹرانسپورٹرز کو اس حوالے سے بریفنگ دے دی گئی ہے

اور قانون سے آ گاہی کے لیے بروشر اور نوٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے 25 اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے

جس کے بعد بغیر ٹریکر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹریکر سسٹم بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ مالکان اور مسافر دونوں کے مفاد میں ہے۔

ٹریکر سسٹم سے حادثات کی روک تھام کے علاوہ جیو فینسنگ اور جرائم پیشہ افراد

کو ٹریس کرنے میں آسانی ہوگی اور جرائم میں بھی کمی آئے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481