اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پھگواڑی میں غریب کی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے ملزم آزاد

پھگواڑی میں غریب کی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے ملزم آزاد

پھگواڑی میں غریب کی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے ملزم آزاد

مری کی یونین کونسل پھگواڑی کے غریب گھرانے کی 18 سالہ  لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس نے خطہ کوہسار کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔پھگواڑی پولیس تاحال بااثر ملزمان کی گرفتاری میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

پھگواڑی میں غریب کی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے ملزم آزاد

پھگواڑی میں غریب کی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے ملزم آزاد

مری کی عدالت میں 164 کے بیان بھی قلم بند کر لئے گئے ہیں۔ لواحقین نے چیف جسٹس سمیت اعلی حکام سے انصاف  کی اپیل کی ہے جبکہ بااثر  افراد لواحقین پر راضی نامہ کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جولائی میں ہونیوالی نیب ترامیم مشکوک اورعدالتی فیصلوں سے متصادم ہیں: چیف جسٹس

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مری کی یونین  کونسل  پھگواڑی دھلہ کے  ارشد نامی شخص  جو ایک انتہائی  غریب گھرانے سے تعلق  رکھتا ہے کی 18 سالہ  بیٹی کے ساتھ مبینہ زیہادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  بیان میں بتایا کہ  باسن کیری کے دو لڑکے حماد اور جنید اسے ورغلا کر پنڈی لے کر گئے جہاں انہوں نے میری پچی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔ میں انتہائی غریب ہوں ، مزدوری کرکے گھر چلاتا ہوں، میری پچی کے ساتھ بہت ظلم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہولی فیملی ہسپتال میں بد انتظامی اورسہولتوں کا فقدان

 

ارشد کا کہنا ہے کہ مجھے  بااثر  شخصیتات  کی جانب سے معاملہ دبانے کیلئے خاموش رہنے اور بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

منگل کے روز مری کی عدالت میں مدعی کے 164 کے بیان بھی قلمبند کیے گئے۔

اس موقع پر لڑکی کے والدین  نے چیف جسٹس سمیت اعلی احکام سے انصاف کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں رینجرز نے 6 بھارتی اسگلر پکڑلئے،بی ایس ایف کی ممکنہ سرپرستی حاصل

ان کا کہنا ہے کہ با اثر افراد کاشدید دباؤ  ہے کہ راضی نامہ کر لو۔دوسری طرف

تھانہ پھگواڑی  میں مقدمہ درج ہونے بعد پولیس اب تک ملزمان  کی گرفتاری  کے لیے سرگرمی دکھانے سے

قاصر نظر آتی ہے جس کا سبب بااثر شخصیات کا ملوث

ہونا اور مبینہ طور پر مٹھی گرم ہونا بتایا جاتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481