Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رینجرز نے 6 بھارتی اسگلر پکڑلئے،بی ایس ایف کی ممکنہ سرپرستی حاصل

رینجرز نے 6 بھارتی اسگلر پکڑلئے،بی ایس ایف کی ممکنہ سرپرستی حاصل

رینجرز نے 6 بھارتی اسگلر پکڑلئے،بی ایس ایف کی ممکنہ سرپرستی حاصل

بھارتی بارڈر فورس بی ایس ایف کی  مبینہ ملی بھگت سے ہونے والی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

رینجرز نے 6 بھارتی اسگلر پکڑلئے،بی ایس ایف کی ممکنہ سرپرستی حاصل

رینجرز نے 6 بھارتی اسگلر پکڑلئے،بی ایس ایف کی ممکنہ سرپرستی حاصل

 

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 29 جولائی تا 3 اگست دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلرگرفتار کیے گئے ہیں جو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔گرفتاربھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہے جب کہ جالندھرکے رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہولی فیملی ہسپتال میں بد انتظامی اورسہولتوں کا فقدان

آئی ایس پی آر کے مطابق  گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیرقانونی داخلے  اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی۔آئی ایس پی آر نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلاروک ٹوک نقل وحرکت کی اجازت کیسے ملی؟

اس بنیاد پر بھارتی بارڈر فورس کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑبعیدازقیاس نہیں۔

آئی ایس پی آرنے توقع ظاہر کی کہ بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا مؤثر نظام قائم کرتے ہوئے

اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرےگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481