اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت قائم پہلی عدالت میں شاہ محمود پہلے ملزم کےطور پر پیش

عمران نے کہا "شاہ محمود ان سے ملا ہوا ہے"

اسلام آباد میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک کی پہلی خصوصی عدالت قائم کر دی گئی، جس  نے سائفرکیس میں تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت  قائم ہونے والی اس خصوصی عدالت  میں ملک بھر میں درج مقدمات کی سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1 کو خصوصی عدالت کا درجہ دیا گیا ہے۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات کو اس حوالے سے اضافی چارج دیا گیا ہے۔قانون کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

شاہ محمود قریشی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار

شاہ محمود قریشی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار۔۔ فائل فوٹو

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم پہلی عدالت میں سائفر کیس میں گرفتار  شاہ محمود قریشی کو پیر کے روز پہلے ملزم کے طور پر پیش کیا گیا۔جج ابوالحسنات نے غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکالنے کا حکم دیا جس کے بعد کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین، انتظار پنجوتھا، گوہر علی اور علی بخاری موجود تھے۔پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کو بھی کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وکیل شعیب شاہین نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بار بار جسمانی ریمانڈکی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے بھی اپنے دلائل میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر خوشنود احمد نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ پڑھ کر سنایا۔ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس میں 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 4 روز کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481