اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھوربن میں پھولوں کی سالانہ نمائش۔لارنس کاج نے پہلی پوزیشن لے لی

بھوربن میں پھولوں کی سالانہ نمائش۔لارنس کاج نے پہلی پوزیشن لے لی

بھوربن میں پھولوں کی سالانہ نمائش۔لارنس کاج نے پہلی پوزیشن لے لی

نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان کے تحت ملکہ کوہسار مری کے علاقے بھوربن میں 25 ویں سالانہ پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی۔ لارنس کالج نےپہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں اقلیتوں کے تحفظ پرسمجھوتہ نہیں کریں گے-نگراں وزیراعظم کا اعلان

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید حبیب علی بخاری کا کہنا تھا کہ ملکہ کوہسار کے موسم اور نظاروں کے ساتھ ساتھ پھولوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیےپھولوں سے محبت کرنے والوں اور مری کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریح ​​فراہم کرنے میں نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں 5 رکنی بلوچستان کابینہ نےحلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ اس سوسائٹی نے لوگوں میں فلوری کلچر ،ہوم گارڈننگ ،لینڈ سکیپنگ اور درخت لگانے کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں مری انتظامیہ کا سخت انتباہ، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد

اس موقع پر چیئرمین نیشنل ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان افتخار احمد اعوان نے کہا کہ  ہارٹیکلچر سوسائٹی  ایک سال کے دوران مختلف مقامات پر چار فلاور شو منعقد کر کے اس نیک مقصد میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ ،بھارتی کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایک روزہ نمائش کا افتتاح بریگیڈیئر ماجد بھٹی کمانڈنٹ آرمی لاجسٹک سکول مری نے کیا

اور ججز کے فیصلے کے مطابق نمائش میں لارنس کالج گھوڑاگلی نے پہلی

،فلیگ سٹاف ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ پی سی بھوربن، سی ایم ایچ مری، گورنر ہاؤس فلوری کلچر اینڈ لینڈ سکیپنگ اسٹیشن

ہیڈ کوارٹر مری، کوہسار یونیورسٹی مری

نے مختلف کیٹیگریز میں انعامات جیتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481