اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیرحکومت کے ایمپلائز فیڈریشن سے مذاکرات کامیاب ہو گئے

آزاد کشمیرحکومت کے ایمپلائز فیڈریشن سے مذاکرات کامیاب ہو گئے

آزاد کشمیرحکومت کے ایمپلائز فیڈریشن سے مذاکرات کامیاب ہو گئے

موسٹ سینئر وزیر آزادجموں و کشمیر کرنل(ر) وقاراحمد نور کی سربراہی میں وزراء حکومت اور پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاریکر دیا گیا۔ سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے 23 اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم آزاد کشمیرکا بڑا اقدام۔بجلی قیمتوں میں اضافہ روک دیا

جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں موسٹ سینئر وزیر کی معاونت وزراء حکومت سردار میر اکبر،سید بازل علی نقوی،چوہدری اکبر ابراہیم،عبد الماجد خان،چوہدری محمد رشید،چوہدری قاسم مجید،سردار فہیم اختر ربانی،چوہدری یاسر سلطان،میاں عبدالوحید،سردار جاوید ایوب،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات/ پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی نے کی۔

ملازمین کی تنظیموں کی نمائندگی

ملازمین کی تنظیموں کی نمائندگی مرکزی صدر انجنیئر ایسوسی ایشن زبیر ایوب خان،مرکزی صدر ایپکا آزادکشمیر و پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن راجہ محمد رشید،صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن شریف اعوان،مرکزی صدر / سیکرٹری جنرل ریونیو ایمپلائز / پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن نصیر حسین گردیزی،سرپرست اعلی ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن سردار

خالد محمود خان،چئیرمین ڈاکٹر جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹر واجد علی خان،مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین سالک رشید عباسی،مرکزی صدر ایکٹا آزادکشمیر طارق سلیم شاہ،مرکزی صدر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن راجہ طاہر مجید،مرکزی صدر ٹیچر آرگنائزیشن سردار تاسف شاہین

اور مرکزی صدر پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین سردار افتخار شاہین نے کی۔

سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے 23 اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی

سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے 23 اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی لاگت 18 ارب ہے،ایچ بی اے کیلیے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں جس کی لاگت 4 ارب ہے۔

یہ بھی پڑھیں بابو سرروڈ پرپروفیسر قتل،ڈاکوؤں نے علم کا روشن چراغ بجھا دیا

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آرڈیننس 2023 اور ایکٹ 2016 پر گفتگو ہوئی فریقین نے اتفاق کیا

کہ اس معاملے پر غور کیلیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،

کمیٹی ملازمین کی تنظیم سازی اور پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم

کرتے ہوئے ایکٹ اور آرڈیننس کا جائزہ لیکر 30 دنوں میں سفارشات پیش کرے گی،

آرڈیننس / ایکٹ اور احتجاج کے تناظر میں

ملازمین کے انتظامی معاملات یکسو کئے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481