اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری انتظامیہ کا سخت انتباہ، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد

مری انتظامیہ کا سخت انتباہ، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد

مری انتظامیہ کا سخت انتباہ، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد

مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن مری نے خصوصی  انتباہ جاری کیا ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ مری میں تمام تر تعمیرات پر مکمل پابندی عائد ہے ۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں اقلیتوں کے تحفظ پرسمجھوتہ نہیں کریں گے-نگراں وزیراعظم کا اعلان

انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں کہیں کنسٹرکشن ہو رہی ہے یا مٹیریل موجود ہے اسے فوری طور پر ہٹا دیا جائے اور کسی قسم کی لیبر یا مزدور کام کرتے ہوئے نظر نہ آئیں۔۔
علاوہ ازیں اگر انتظامیہ نے کسی بلڈنگ کو سیل کیا ہے تو اس کو اسی حالت میں رہنے دیا جائے کسی قسم کا رد و بدل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آٹھویں روز بھی آپریشن جاری رہا

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آٹھویں روز بھی آپریشن جاری رہا

 

 

 

 

 

 

 

دوسری طرف مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری رہا،

پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر کی نگرانی میں ایکسپریس وے پر آپریشن شروع کیاگیا ،

میونسپل کارپوریش مری کے ڈیمالشنگ سکواڈ اوردیگر عملے نے آپریشن میں حصہ لیا۔

اس موقع پرامن وامان قائم رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی ۔

 سب سے بڑی رہائشی سکیم مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں تعمیرات سوالیہ نشان

ادھر حیرت انگیز طور پر مری کی سب سے بڑی رہائشی سکیم مری امپروومنٹ ٹرسٹ  میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات دن رات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہری شہید، 3 خواتین زخمی

مبینہ طور پر اس رہائشی سکیم میں کمرشل پلازوں کی تعمیر ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔

لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ ایک طرف مری شہر اور ایکسپریس وے پرآپریشن جاری ہے

تو دوسری جانب  ایم آئی ٹی کی طرف انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481