Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہری شہید، 3 خواتین زخمی

d4a31810 4349 464d b900 8b9ff510c2c2
 بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر کے ایک کشمیری کو شہید کر دیا جبکہ بھارتی فائرنگ سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نےایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کوٹلی کے نکیال سیکٹر گائوں اولی میں بھارتی فوج نے گھاس کاٹتے شہری پر گولیاں برسا دیں ،فائرنگ سے 60 سالہ کشمیری  محمد غیاث شہید ہو گیا ۔
واقعہ پیر21 اگست کی صبح پیش آیا، جب محمد غیاث  اور کچھ خواتین کنٹرول لائن کے قریب گھاس کاٹ رہے تھے۔

مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاک فوج کا ردعمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے اور پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481