اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حریم شاہ کا شہباز شریف پر الزام جھوٹا ، ویڈیو 6 سال پرانی نکلی

حریم شاہ کا شہباز شریف پر الزام جھوٹا ، ویڈیو 6 سال پرانی نکلی

حریم شاہ کا شہباز شریف پر الزام جھوٹا ، ویڈیو 6 سال پرانی نکلی
فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں اہم اداروں تک رسائی حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف پر الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹا نکلا، ویڈیو بنانے والے صحافی نے بھی حریم شاہ کے الزام کی تردید کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی جانب سے شہباز شریف پر الزام لگایا گیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی جاری کی گئی کہ شہباز شریف نے لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ” سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی ، پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جب فیکٹ چیک کیا تو حریم شاہ کی جانب سے لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، یہاں تک کہ ویڈیو بھی پرانی نکلی جسے حریم شاہ نے غلط مطلب کیلئے استعمال کیا، دراصل یہ ویڈیو 6 سال پرانی ہے اور ویڈیو میں شہباز شریف کیساتھ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے دیرینہ ساتھی اور ہر دلعزیز دوست چودھری نثار علی خان کی بیٹی نتاشہ نثار علی خان ہیں ۔

دوسری جانب جس صحافی نے یہ ویڈیو بنائی تھی اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آکر حریم شاہ کو جھوٹا ثابت کرتے ہوئے تمام تفصیلات شیئر کر دیں اور کہا کہ یہ ویڈیو میں نے آج سے تقریبا پانچ سال پہلے بنائی تھی، یہ ویڈیو چرچل ہوٹل کی لابی کی ہے،ہوٹل میں شہباز شریف کے ساتھ افضال بھٹی بھی موجود تھے، اس دن نواز شریف اپنی مرحومہ زوجہ کی عیادت کے بعد پاکستان واپس جا رہے تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481