اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زندگی فقط ترجیحات کا نام ہے

Picsart 23 05 25 17 17 29 781

انسانی زندگی چونکہ مختصر ہے، غیر یقینی ہے اور اپنے بس سے باہر ہے۔  اس لیے اس کا پل پل نہایت قیمتی ہے۔ ایک جوان آدمی کے پاس طاقت، جوانی، جذبہ اور خواب ہوتے ہیں۔ اگر وہ اپنی زندگی کی صحیح ترجیحات قائم کر لے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔  علامہ اقبال نے فرمایا تھا۔۔۔۔

images 1 1

  لیکن یہی نوجوان اگر اپنی جوانی، طاقت، جذبوں اور سعی کو منفی کاموں کے لیے استعمال کرنا شروع کر دے تو والدین، خاندان اور قوم کے لیے کلنک کا ٹیکہ بن جاتا ہے۔

ترے صوفے ہیں افرنگی، ترے قالیں ہیں ایرانی
لہو مجھ کو رلاتی ہے،  جوانوں کی تن آسانی

انسان مادی اور روحانی وجود کا مرکب ہے۔ اس لیے ترجیحات قائم کرتے ہوئے ان دونوں کی ترقی کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ اگر ہم روحانی وجود کو یکسر نظر انداز کر دیں تو انسان ایک روبوٹ کی طرح مال و اسباب، جاہ و مرتبہ اور آسائشات جہاں کے حصول کے لیے کولہو کے بیل کی طرح ایک دائرے میں گھومنا شروع کر دیتا ہے۔ اور اگر روحانی وجود کی خاطر ترک دنیا کر دے تو یہ رہبانیت ہے۔

نوجوانوں کے سامنے اگر زندگی کا کوئی عظیم مقصد ہو۔ والدین، اساتذہ اور خاندان ان کی حوصلہ افزائی کریں، وہ باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے محنت اور لگن سے جدوجہد کریں تو غیر معمولی مقام کا حصول مشکل نہیں۔

نگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پرسوز
یہی ہے رخت سفر میرے کارواں کے لیے

استدعا یہ ہے کہ آپ طالب علم ہیں، نوجوان پروفیشنل ہیں، زندگی کا علم و تجربہ رکھنے والے والدین ہیں ، صاحب جاہ و حشم ہیں یا استاد و معلم یا عالم و خطیب ہیں۔۔۔۔ آپ معاشرے میں انقلابی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بس آج سے اسے اپنی ترجیح بنا لیں کہ آپ نے مثبت انداز فکر اپنانا ہے اور اس کی تبلیغ کرنی ہے۔

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے

خدا ہمیں مثبت انداز فکر اختیار کرنے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

۔۔۔۔
#راشدعباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481