اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکاری تصدیق کےبغیر پاکستان میں آن لائن قرض ایپس کام نہیں کرسکیں گی

2332578 dollar 1654681668 289 640x480 1
گوگل نے پاکستان میں پرسنل لون ایپلی کیشنز کیلئے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے جس کے تحت پاکستان میں آن لائن قرض ایپس کیلئے سرکاری تصدیق لازمی قراردے دی گئی ہے، اس کے بعد ہی گوگل پلے سٹورپر متعلقہ ایپ کو جگہ ملے گی۔
ڈیجیٹل قرض فراہم کرنےوالی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا ریگولیٹری فریم ورک اور دیگر معیارات پر عمل درآمد کے حوالے سے باقاعدہ آڈٹ  کیا جائے گا۔ اب گوگل  کسی پرسنل لون ایپلیکیشن کو پاکستان کے سرکاری ریگولیٹر ایس ای سی پی سے تصدیق کے بعد ہی پلے سٹور پر جگہ دےگا۔
ایس ای سی پی کی منظور شدہ ایپلی کیشن کے لئے صارف کو قرض پر منافع کی شرح ، قرض کی مدت، قسطوں اور دیگر چارجز کی واضح معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
ڈیجیٹل قرض فراہم کرنیوالی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا ریگولیٹری فریم ورک اور دیگر معیارات پر عملدرآمد کا آڈٹ بھی کیا جائے گا اور آڈٹ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے حوالے سے ممکنہ ڈیٹا ،پرائیویسی کی خلاف ورزیوں وغیرہ کا جائزہ لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈیجیٹل قرضوں کا 95 فیصد فراہم کرنے کے حوالے سے بھی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ لائسنس یافتہ این بی ایف سیز اور منظور شدہ لون ایپس کے خلاف کمپلنٹ پورٹل پر شکایت بھی درج کرائی جا سکتی ہے۔
 یاد رہے کہ چند روز پہلےایس ای سی پی نے صارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے گوگل اور ایپل کے پلے اسٹور پر دستیاب 120 غیر قانونی لون ایپس کو بند کرا دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481