اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جڑانوالہ کےچرچ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس،نئی تاریخ رقم

6a82257a ee11 4502 bb72 37927fdcd06c

وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے چرچ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پنجاب حکومت نے سانحہ جڑانوالہ کے دوران جلائے گئے گھروں کے مالکان کو فی کس 20لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا،مالی امدادکی منظوری کے لیے صوبائی کا بینہ کا اجلاس اتوار کے روز وہاں کے چرچ میں منعقد کیاگیا جس  میں میں تمام وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے کابینہ کا یک نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔نگراں کابینہ نے متفقہ طور پر جڑانوالہ واقعہ کیلئے بیس لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ نذرآتش ہونے والے ہر گھر کے مالک تک چیک جلد پہنچ جائیں گے-دو چرچ سو فیصد بحال کر دیئے گئے ہیں، محسن نقوی نے متاثرین میں ضرورت کی اشیا بھی تقسیم کیں۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا  کہ سانحہ جڑانوالہ کے ذمہ داروں کو قانون کے تحت سخت سزا ملے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ سارے گرجا گھروں کی عیسائی برادری کی مرضی کے مطابق تعمیر و بحالی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء کے ہمراہ دانش اسکول جڑانوالہ میں ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ متاثرین کو دلاسہ دیا اور ان کے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے اور نقصان کے ازالے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں کو جلد اصل حالت میں بحال کریں گے ، پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ساتھ کھڑی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں کی جلد رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481