اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی

ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی

ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی اور کہا ہے کہ ہم نے انہیں حراست میں نہیں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
خبروں کے مطابق انہیں سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی طرح گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے کیوںکہ سائفر کا معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔
تاہم دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو حراست میں لیے جانے سے انکار کردیا ہے۔
ایف آئی اے کے سینئر آفیسر نے کہا کہ اسد عمر کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا، اسد عمر اعظم خان سمیت دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش میں ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481