اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایمان مزاری اور علی وزیر بغاوت اور دہشت گردی کیس میں گرفتار

296fb709 0e

کے پی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور تحریک انصاف کی باغی   شیریں مزاری کی بیٹی سماجی کارکن ایمان مزاری کو  بغاوت اور دہشت گردی کیس میں اسلام آبا پولیس نے گرفتار کرلیا،

دونوں افراد  پر مذکورہ الزامات کے علاوہ بغیر اجازت جلسے اور کار سرکار میں مداخلت  کا کیس بھی بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا۔

 

دوسری طرف شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے جمعہ کے روز ایک تنظیم کے جلسے میں ملکی اداروں کے خلاف تقریر  کے دوران سنگین الزامات کے علاوہ نعرے بازی بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :۔ ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ان کی بیٹی کو لے گئے۔۔میں نے اہلکاروں سے وارنٹ کا پوچھا جو انہوں نے نہیں دکھائے،

یہ بھی پڑھیں کوہسار یونیورسٹی مری کا انقلابی قدم۔ ای روزگار سنیٹر کھل گیا

انہوں نے پورے گھر کا چکر لگایا، گھر میں ہم صرف دو خواتین تھیں، میری بیٹی اپنے رات کے کپڑوں میں تھی، اس نے اہلکاروں سے کہا کہ مجھے کپڑے بدلنے دو لیکن وہ اسے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔شیریں مزاری نے لکھا کہ یہ  ریاستی فاشزم ہے اور یہ ایک طرح سے ایک اغوا ہے۔

d4f75d7f ce296fb709 0e 1

علی وزیر اور ایمان مزاری کو پولیس گرفتار کر کے لے جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد،فیض آباد کے قریب کار کو حادثہ،2 جاں بحق

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نےپشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور خاتون وکیل ایمان مزاری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کردیا ،  پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،

ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کی دوسری ایف آئی آر بھی جج کے روبرو پیش کردی۔

دوران سماعت شیریں مزاری روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ میں مقدمے میں نامزد نہیں ہوں،

میرا موبائل چھینا گیا، میرے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دئیے گئے،

میں اس کے بعد خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہوں۔

جج نے شیریں مزاری سے کہا کہ آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں،

انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر صاحب اگر آپ کو ضرورت نہیں تو ان کے موبائل واپس کریں۔

عدالت نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو پیرکو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں صدر کے بیان سے ہلچل، بل قانون بن چکا۔ حکومت کا اعلان

عدالت نے ایمان مزاری کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

انہیں پیر تک تھانہ سی ٹی ڈی کی طرف سے تھانہ وومن میں رکھا جائے گا

۔اسی طرح تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں علی وزیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481