اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہسار یونیورسٹی مری کا انقلابی قدم۔ ای روزگار سنیٹر کھل گیا

کوہسار یونیورسٹی مری کا انقلابی قدم۔ ای روزگار سنیٹر کھل گیا

کوہسار یونیورسٹی مری کا انقلابی قدم۔ ای روزگار سنیٹر کھل گیا

کوہسار یونیورسٹی مری میں نوجوانوں کیلئ انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ای روزگار سنیٹر کا افتتاح کردیا گیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر فری لانسنگ ونگ احمد اسلام سیان نے افتتاح کیا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری، رجسٹرار ڈاکٹر محسن گھمن،انچارج فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر وقاص بنگیال اور دیگر اعلیٰ حکام  بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے،

اپنے خطاب میں وائس چانسلر  ڈاکٹر حبیب بخاری نے نوجوانوں کے لیے ہنر پر مبنی تربیت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس ڈیجیٹل دور میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔ انہوں بتایا کہ اب تک 28ہزار سے زائد ای روزگار گریجویٹس نے ای روزگار پروگرام سے تربیت حاصل کر کے 2.4بلین روپے سے زیادہ کمائے ہیں،ای روزگار پروگرام پنجاب بھر کے نوجوانوں کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہا ہے،اب تک ای روزگار نے تکنیکی معلومات، مواد کی مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ، اور تخلیقی ڈیزائننگ کی تربیت دینے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کیے گئے۔

29385371 23

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام تین ماہ کے سیشنز میں 54 فیصدخواتین کی شرکت کے ساتھ 28000سے امیدواروں کو تربیت دی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پی آئی ٹی بی(PITB) کا ایک اقدام، ای روزگار پروگرام حکومت پنجاب کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد نوجوان گریجویٹس کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو منیٹائز کرنے کی تربیت دینا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481