اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سائفر گمشدگی کیس؛ شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد: سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ کی سماعت کو عدالت نے ان کیمرہ ڈیکلیئر کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
شاہ محمود قریشی پر سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق وزیر خارجہ کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481