اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دل گردے ناکارہ تو نہیں ہوگئے؟ پیشاب کےٹیسٹ سے پتہ چلانا ممکن

download 4

کہیں دل اور  گردے ناکارہ تو نہیں ہوگئے؟ پیشاب کےٹیسٹ سے پتہ چلانا ممکن ہو گیا۔
یورپ میں  میں ہونے والی منفرد طبی تحقیق کے نتائج نے ماہرین کو بھی حیران کردیا

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے نئی  اور منفرد تحقیق میں پیشاب کے ٹیسٹ سے امراض قلب اور گردوں کی تشخیص کے حیران کن نتائج حاصل کرلئے ۔

یورپین جرنل آف ہارٹ فیلیئر کے مطابق اس سلسلے میں 7 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیشاب کے ٹیسٹ سے ممکنہ طور پر دل کے ناکارہ ہونے کا پتا  قبل از وقت لگایا جا سکتا ہے۔

5e4ee111c2965

واضح رہے کہ عام طور پر ہارٹ فیلیئر کی کچھ علامات وقت سے قبل آنا شروع ہوجاتی ہیں لیکن عام لوگ ایسی علامات کو سمجھ نہیں پاتے۔ماہرین کا خیال ہے کہ عام طور پر دل اس وقت ناکارہ ہوجاتا ہے جب کسی بھی شخص کے گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں یا وہ درست انداز میں کام نہیں کر پاتے۔

گردوں کی پیچیدگیوں اور مسائل کو وقت سے پہلے جانچنے کے لیے ماہرین عام طور پر بلڈ اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی کرواتے ہیں اور ان سے بیماری یا مسئلے کو معلوم کیا جاتا ہے۔اسی طرح یورپی ماہرین نے دل اور گردے ناکارہ ہونے کے درمیان تعلق دریافت کرنے کے لیے منفرد تحقیق کی، جس کے نتائج نے سب کو حیران کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481