اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نجی یونیورسٹی کی طالبہ سےمبینہ اجتماعی زیادتی کے2 ملزم گرفتار

Mass rape of a girl in the city of Islamabad with strict security

اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی  کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی،اسے بلیک میل اور ویڈیو وائرل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان نازیبا ویڈیو بناکر 6 ماہ تک بلیک میل کرکے طلائی زیورات اور نقدی بھی لیتے رہے- طالبہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاون  پولیس کوایک طالبہ  نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں ایک نجی  یونیورسٹی میں ذیر تعلیم ہوں۔   بلال زمان میراکلاس فیلو اور میرے گاؤ ں کا بھی ہے ۔میرا تعلق اس سے یونیورسٹی میں ہوا۔ کلاس فیلو  کے طور پرایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطہ رہتا تھا اور تعلیمی معاملات ایک دوسرے سے شئیر کرتے رہتے تھے  جبکہ یونیورسٹی کی کنٹین میں  بھی کئی مرتبہ چائے اکٹھے پیتے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق کچھ عرصے بعد بلال زمان کا ایک دوست ولید کینٹین میں آیا ، میں اور بلال وہاں موجود تھے۔ بلال زمان نےکہا  کسی اچھی جگہ چل کر جوس وغیرہ  پیتے ہیں۔ جب ہم تینوں یونیورسٹی سے  نکلے تو پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں عدنان اور شیخ عدیل بھی موجود تھے۔ میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گئی جبکہ عدنان ڈرائیونگ سیٹ پر پہلے سے بیٹھا ہوا تھا باقی تینوں پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئے۔

بلال زمان نے شاپنگ بیگ سے جوس کے ڈبے نکالے، اور مجھ سمیت  سب کو  ایک ایک ڈبہ دیا۔ جوس پینے کے بعد میں اپنے ہوش و ہو اس میں نہ رہی کافی دیر بعد جب مجھے ہوش آیا تو میں ایک خالی گھر میں موجود تھی اور میرے جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے، مجھے بلال زمان نے پانی پلایا اور ساتھ بتایا یہ ویڈیو آپ کی اور میری ہے۔ آپ نے اس کا ذکر کسی کے ساتھ نہیں کرنا ورنہ یہ ویڈیو ہم وٹس ایپ اور فیس بک پر وائرل کر دیں گے۔اس طرح آپ کی اور آپ کے خاندان کی زندگی اجیرن ہو جائے گی۔

طالبہ کے مطابق اس کے بعد باری باری سب لوگوں نے میرے ساتھ زیادتی کی، ہوش میں آنے سے پہلے بھی بلال زمان میرے ساتھ زیادتی کر چکا تھا جس کی ویڈیو مجھے دکھائی گئی ، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ولید اور بلال زمان مجھے 5 سے 6 ماہ تک بلیک میل کرتے  اور میرے ساتھ  زیادتی بھی کرتے رہے ۔

مجھے بلیک میل کر کے مجھے سے کافی پیسے اور طلائی زیورات بھی لیے جو میں گھر سے چوری چھپے ان کو دیتی رہی ایک دن بلال زمان اور ولید نے کہا کہ اسلام آباد سے کہیں باہر جاتے ہیں، میرے انکار پر  انھوں نے میری ویڈیوز ایک حسیب نامی لڑکے کو بھیج دیں، جس نے ویڈیو وٹس ایپ پر وائرل کر دیں، تب میں نے اپنے والدین کو ساری حقیقت سے آگاہ کیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ دیگر ملزمان کہ گرفتاری کے لئے چھاپےمارے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481