اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بچوں سے زیادتی کی ویڈیوزڈارک ویب پربیچنے والا گروہ پکڑا گیا

DE22 crime Women 01col

ٹیکسلا میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز ڈارک ویب پربیچنے والا گروہ پکڑا گیا،ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 13 بچوں سے ہونے والی زیادتی کی ویڈیوز بنا چکے ہیں- ملزمان کی انٹرنیشنل گروہ سے رابطوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے قبضے سے ملنے والے 2 موبائل فارنزک کیلئے لاہور لیبارٹری میں بھجوا دئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے تھانہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے لاہور بھجوادیا گیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیہا کہ  ملزمان راہ گیر بچوں کو لالچ دے کر لاتےتھے اور یہ گھناؤنا دھندا کرتے تھے۔

ایس پی کے مطابق ملزمان کے انٹرنیشنل گروہ سے رابطوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزمان اب تک تقریباً 13 بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا چکےہیں، بہت سارے کیسز ہیں جو رپورٹ نہیں ہوسکے، تین بچے بازیاب کرالیے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے اور ڈارک ویب کو فروخت کرنے کا اسکینڈل پہلے بھی سامنے آ چکا ہے تاہم اس کی تحقیقات میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی اور کیس فائلوں کے بوجھ تلے دب گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481