اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرویز خٹک نے عمران خان کو بڑا چیلنج دے دیا

287674f2 5252 49bd 9c63 777232d0438d

عمران خان کے سابق دست راست اور سابق وزیراعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے تحریک انصاف کو بڑا چیلنج دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ائندہ انتخابات میں اگر میں نے تحریک انصاف کا صفایا نہ کر دیا تو میرا نام بدل دینا۔

ہفتے کے روز نوشہرہ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ پرویز خٹک اکیلا ہے آج دیکھ لیں کہ کون اکیلا ہے۔آج کا جلسہ سب کچھ ظاہر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان غرور کرتا ہے اور غرور اللہ کو پسند نہیں ہے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ  سابق وزیراعلی محمود خان اور تحریک انصاف کے کئی دیگر سابق اراکین موجود تھے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کی جس قدر خدمت کی، کوئی اور نہیں کر سکتا۔ 2013 میں تحریک انصاف کی کامیابی الیکٹیبلز کی وجہ سے ممکن ہوئی جو میرے ساتھ آئے تھے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے جلسوں اور تقاریر میں  خیبر پختون خواہ میں اپنی جس کارکردگی کا ذکر کرتے تھے وہ کارکردگی میری ہی حکومت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اس غلط فہمی سے نکل جائیں کہ عمران خان آ کر نیا پاکستان بنائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481