اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس قاضی فائز کا جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ

جسٹس قاضی فائز کا جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ

جسٹس قاضی فائز کا جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ

جسٹس قاضی فائز کا جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جڑانوالہ پہنچ گئے، جہاں انہیں دانش اسکول میں پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اقلیتی برادری کے متاثرین سے ملاقات بھی کی۔
علاوہ ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ کیا

اور گزشتہ دنوں پیش آنے والے سانحے میں متاثر ہونے والے چرچ اور گھروں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات بھی کی۔

چرچ پر حملے کی صورت میں مسلمان پر جہاد لازم ہے۔جسٹس فائز عیسٰی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےجسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا  کہ اگر گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہاس کے خلاف جہاد کریں۔
انہوں نے عیسی نگری اور ملحقہ علاقوں کے دورے کے موقع پر  ہنگامہ ارائی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں نقد رقم دینے کے علاوہ متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا۔
اس موقع پر قاضی فائز عیسی کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں،

f66023b5 80f0 4613 b055 d7996126b0f4
متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس فائز عیسی کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کا واقعہ بہت افسوسناک ہے میں آپ سب کے غم میں برابر کا شریک ہوں ملک کے باقی شہریوں کی طرح اپ کے بھی برابر کے حقوق ہیں اور کسی کو کسی دوسرے پر کوئی برتری نہیں ۔

جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام کو پیغمبر نہ مانتا ہو اور بطور نبی ان کے احترام میں کمی کا تصور بھی کر سکتا ہو۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو اپنے چرچ بنانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا مسلمانوں کو مسجد بنانے کا ہے اگر کوئی گرجا گھروں پر حملہ کرے تو مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف جہاد کریں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481