اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن  چوتھے روز بھی جاری

16195414da2f3b0

ایکسپریس وے مری پرغیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن  چوتھے روز بھی جاری رہا.بعض متاثرین اسے انتقامی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔

جمعہ کو  مری ایکسپریس وے مسیاڑی سے ملحقہ دیگر علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر بھی پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی۔ اے ڈی سی آر اوراین ایچ اے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہیگا۔

c93d32f2 555f 476b 8ed8 7471b656eb96

دوسری طرف  متاثرین میں عمر حیات عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ مری ایکسپریس پر کیا جانے والا آپریشن انتقامی کاروائی اور غیر قانونی ہے ۔ہماری تمام عمارتیں این ایچ اے کے قانون کے تحت 66 فٹ سے پیچھے ہیں انہوں نے ذاتی زنجش ختم کرنے کے لئے ہمارے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ہماری عمارتوں کو نقصان پہنچایا، آپریشن کے نام پر ایک منعظم سازش کے تحت ہمارے کاروبار کو تباہ کرنے کی کوشس کی گئی،

انہوں نے کہا کہ پریشن کے دوران پولیس کے تین سے چار لوگوں نے ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ہمارے اوپر لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے میرے بھائی قیصر عباسی کی ناک کی ہڈی فیکچر ہو گئی۔ میرے دوسرے بھائی کو گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جان بوجھ کر افرا تفری کا ماحول پیدا کیا گیا تاکہ ہم سے بدلہ لیا جاسکے جبکہ موقع پر ہمارے انتظامیہ سے مذاکرات جاری تھے اور محکمہ ہمیں 66 فٹ کے نشان سے کلیئر قرار دے چکاتھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481