اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت پنجاب کا مری میں ماڈل بازار بنانے کا اعلان

مری میں برف باری کے دوران ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات

حکومت پنجاب کی طرف سے مری میں بھی ماڈل بازار بنایاجائےگا جس میں سیاحوں اورمقامی لوگوں کو رعائتی نرخوں پر روزمرہ استعمال کی اشیاء فراہم کی جائیں گی ۔عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات اوربہترین سروسزفراہم کرنےکے لئے عملے کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے ان خیالات کااظہار سیکرٹری انڈسٹریز و کامرس/چیئرمین ٹیوٹا احسان بھٹہ نے ٹیوٹا سٹاف ٹریننگ سکول مری میں پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے لیے ریفریشر کورس کی تکمیل پر تقسیم اسناد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر اور ڈائریکٹر ٹریننگ امبر افضل چھٹہ کو اعزازی شیلڈ  بھی دی، جبکہ ریفریشر کورس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والوں میں سے میڈیا منیجرفیصل طارق اور منیجرآیچ آر ماریہ اقبال کو امتیازی شیلڈز سے نوازا گیا،

تقریب میں سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر و سینئر قیادت ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی، ڈائریکٹرٹریننگ امبر افضل چٹھہ، ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹاعثمان علی ، منیجر ٹی ڈی سی پی پتریاٹہ مری اعجاز بٹ، ڈائریکٹر جی ایس ٹی سی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

64c2fdd1 56f2 4880 9ece 9733e689e388

چیئرمین ٹیوٹا(TEVTA)احسان بھٹہ نے ٹیوٹا کے عملے اورٹریننگ اسٹا ف کاشکریہ ادا کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481