اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طٰہٰ عبیداللہ علوی نے بی ایس کمپیوٹرسائنس میں گولڈمیڈل حاصل کر لیا

20345446 c0cc 4d3b a611 ef60e9e4a59d

سرکل بکوٹ ایبٹ آباد کے نامور صحافی  محمد عبیداللہ علوی مرحوم کے فرزند طٰہٰ احمد علوی نے تعلیم کے شعبے میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے بی ایس کمپیوٹر سائنس ، امتیازی سی جی پی اے کے ساتھ مکمل کر لیا۔

اس شاندار کامیابی پر 17 اگست 2023 کو وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس وٹیکنالوجی اسلام آباد میں منعقدہ کانووکیشن  میں طٰہٰ احمد علوی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔واضح رہے کہ طٰہٰ علوی کے والد محمد عبید اللہ علوی ایبٹ آباد کے علاقے بیروٹ کے نامور اور اولین صحافیوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے نہ صرف صحافت میں اعلٰی تعلیم حاصل کی بلکہ اسے بطور پیشہ اپنایا اور تیس برس سے زائد عرصے تک  مختلف صحافتی اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے۔

عبیداللہ علوی تین برس قبل اپنی زندگی کے آخری ایام تک روزنامہ جنگ سے وابستہ رہے۔وہ اپنے علاقے اور خطہ کوہسار کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر بھی ہردم فعال رہتے تھے اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حجاصل کرنے والے اپنے علاقے کے لوگوں اور بالخصوص طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔

8e447580 dfba 4364 b293 b070c551d6bc20345446 c0cc 4d3b a611 ef60e9e4a59d

آج اپنے فرزند کی کامیابی پر اسے شاباش دینے کیلئے عبیداللہ علوی خود موجود نہیں ہیں تاہم میڈیا سے وابستہ ان کے شاگرد اور جونیئرز سمیت قارئین کی بہت بڑی تعداد طٰہٰ علوی کی کامیابی پر خوش ہے، اس پر مسرت موقع پر کوہسار نیوز نیٹ ورک کی ادارتی ٹیم اور عملے کے تمام ارکان ظٰہٰ عبیداللہ علوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481