اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی زون میں لیڈی پولیس اہلکار تعینات

Pakistan women police officers.

اسلام آباد پولیس نے ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے ناکوں  پرخواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیاہے۔خواتین پولیس اہلکار مرد  اہلکاروں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے سکیورٹی ناکہ جات پر خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے،

ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان قربت پیدا کرنا ایک تہذیب یافتہ معاشرے کی پہچان ہے،وفاق میں امن وامان  برقرار رکھنے میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اسی لئے انہیں ان ڈیوٹیوں پر تعینات کیا گیا ہے،انہوں نے  کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481