Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ جڑانوالہ۔اسلامی نظریاتی کونسل نےخصوصی عدالتوں کی تجویز دیدی

download 3

اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ جڑانوالہ میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس حوالے سے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جو دن رات سماعت کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا کام انجام دے سکیں۔

جمعرات کو اپنے جاری کردہ بیان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے جڑانوالہ سانحے کے منصوبہ سازوں اور مساجد سے اعلانات کرنے والے عناصر کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسلام تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی شعائر کے احترام کا درس دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے جو کچھ جڑانوالہ میں ہوا اس کی کوئی گنجائش نہ تو مذہب میں موجود ہے اور نہ رائج ملکی قوانین اور ہماری معاشرتی اقتدار  اس کی اجازت دیتی ہیں۔

d143d300 c270 4e43 a91c 98b92b254465 2b52e7d0 2486 43fa a924 f4b7727ea8c2
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ شرپسندی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیے اور ان واقعات میں ملوث تمام سرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کے ہاتھوں جن گھروں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا حکومت فوری طور پر ان کی بحلی کے لیے ضروری اقدامات کرے اور عوام کی نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں جو دن رات سماعت کر کے فیصلے کریں۔

 

مفتی منیب نے جڑانوالہ سانحے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

نامور عالم دین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ جڑانوالہ سانحے کی جامع تحقیقات کرکے ذمے داروں کو قرارِ واقعی سزا دی جائے، میڈیا یک طرفہ موقف پیش نہ کرے ،بلکہ جہاں ہم مسیحیوں کے گرجاگھروں اور مکانات کو نقصان پہنچانے کی غیر مشروط طور پرمذمت کرتے ہیں، وہاں ہمارا یہ بھی مطالبہ ہےکہ اس سانحے کے اسباب کو بھی سامنے لایا جائے کہ قرآنِ کریم اور ناموسِ رسالت مآب ﷺ کی بے حرمتی کس نے کی اور کس کے ایماء پر کی اور آیا اس کے پیچھے کوئی طے شدہ منصوبہ اورسازش کارفرما تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسیحیوں سمیت تمام غیر مسلم پاکستانی ہیں اور دستورِ پاکستان میں اُن کی جان ومال ،آبرو اور عبادت گاہوں کی حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے۔نیز یہ بھی معلوم کیا جائے کہ آیا اس میں انتظامیہ کی غفلت کارفرما ہے۔

6ae3c842 99ce 49e9 801f 0084b8c7b396

ذمے داری کا تقاضا یہ ہے کہ جب بھی بے حرمتی کاکوئی واقعہ پیش آئے ، انتظامیہ فوری طور پر اس میں ملوّث افراد کے خلاف کارروائی کرے اور انھیں قانون کی گرفت میں لے تو لوگوں کے اشتعال میں آنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے ملک کے اندر اور بیرونِ ملک موجود پاکستان کے مخالفین کو ہمارے وطنِ عزیزاور دینِ اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ پس لازم ہے کہ وہاں موجود انتظامیہ کے افراد کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لایا جائے، یقینا یہ ایسے لوگوں کی کارستانی ہے جو ملک میں امن وامان نہیں چاہتے، بلکہ ملک کو انتشار سے دوچار کرنا چاہتے ہیںاور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ لمحۂ موجود میں اس کا فائدہ کسے حاصل ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481