Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف کی مشروط واپسی کیلئے20 ستمبر کی نئی تاریخ مقرر

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دبئی سے اٹلی پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی  ممکنہ اور مشروط واپسی کیلئے20 ستمبر کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم  واپسی سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جائے گی، یکم ستمبر کو نواز شریف اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں۔

لیگی ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پلان اے اور پلان بی تیار کر لیا ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم 20 ستمبر کو وطن واپسی پر غور کر رہے ہیں۔

پلان اے کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی جبکہ پلان بی کے تحت نواز شریف کی آمد لاہور ایئرپورٹ پر بھی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لی جائے گی، نواز شریف وطن واپسی سے قبل یکم ستمبر کو اہم پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں۔

اراضی کیس،رانا ثناء اللہ اور ان کی اہلیہ کو کلین چٹ مل گئی

ادھر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481