اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تجاوزات کیخلاف آپریشن پراحتجاج،مری جام۔ سیاح پھنس گئے

3636798d 9dab 4645 95e4 eafd28bc165b

مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف ٹی ایم اے مری کا آپریشن، احتجاج کے باعث جھیکا گلی روڈ بند ہونے سے پورے مری شہر میں کئی گھنٹے تک بدتریں ٹریفک جام رہا جس سے ایک طرف  راولپنڈی،مری ، گلیات، آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں کو  آنے اور جانے والے ہزاروں مسافر اور سیاح پھنس گئے تو دوسری طرف  چھٹی کے بعد گھروں کو جانے والے  اسکولوں کے طلبہ و طالبات بھی گھنٹوں  پھنسے رہے، جس پر والدیں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم کے تحت وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر جھیکا گلی روڈ  مری کے گردو نواح میں مبنہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتظامیہ نے ایک بار پھر  آپریشن شروع کیا ہے ،آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔جس پر متاثرین اور مقامی لوگوں کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے جھیکاگلی سےجانے والی تمام سڑکیں بند ہو گئیں۔ جھیکا گلی چوک سے چاروں طرف جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے متاثرین نے کارروائی شروع ہوتے ہی جھیکا گلی بازار میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک جام کر دی اور آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں کلڈنہ جھیکا گلی روڈ۔جھیکا گلی مال روڈ،جھیکا گلی سے ایکسپریس وے روڈ،آر کے ایم روڈ مکمل بلاک ہوگیا تمام اطراف میں گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں جس کے باعث بڑی تعداد میں سیاح فیملیاں اور تعلیمی اداروں سے واپس گھروں کو جاے والے طلباء وطالبات بھی ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے

a068cb81 5187 456e ae5f 5e79a6d106a6 050908b0 a895 4876 929b 93f164c487c9ٹریفک جام میں پھنسے اسکول کے بچے اور موٹرسائیکل سوار بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں

اس دوران کئی مریض بھی گھنٹوں تک ایمبولینسوں میں پھنسے رہے۔مری راولپنڈی، جی ٹی روڈ، بھوربن اور پتریاٹہ روڈ سمیت تمام سڑکیں بند ہو گئیں۔لارنس کالج بائی پاس روڈ پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری طرف  سکول کے بچوں کی متعدد  وینز ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ گھر سے صرف ناشتہ کر کے جانے والے چھوٹے بچے  بھوک سے تڑپتے رہے  جبکہ  والدین گھروں پر پریشان ہوتے رہے۔

والدین نے فوری سکول وین کا راستہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی اجازت ٹی ایم اے اور دیگر سرکاری حکام مٹھی گرم کر کے دیتے ہیں اور اب انہی تجاوزات کیخلاف کارروائی کے نام پر شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، اس میں والدین کا کیا قصور ہے؟

 

آپریشن پر اب تک کی پیش رفت کیا ہے؟ انتظامیہ کیا کہتی ہے؟

ہائی کورٹ کے حکم پر مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز منگل کے روز کیا گیا ، اس دوران اپر جھیکا گلی روڈ اور ویو فورتھ روڈ پر بعض عمارتوں کے کچھ حصے گرا دئیے گئے۔

آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کر رہے تھے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

9bdd789e 8000 463d 90ba c57fa1de734e 1

اے ڈی سی آر مری کا کہنا تھا کہ مری کی حدود میں 400 کے قریب ایسی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جن کے نقشے منظور نہیں ہوئے ان کے مالکان کو بار بار نوٹس بھیجے گئے۔ بعض کے خلاف مقدمات بھی قائم کئے لیکن ان لوگوں نے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا، اب ہمیں ہائی کورٹ کی طرف سے حکم ملا ہے کہ ایسی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کیخلا ف آپریشن کرکے ان کو ختم کیا جائے۔

غیر قانونی تعمیرات کے وقت ادارے کہاں تھے؟ عوامی حلقوں کا سوال

دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ مری میں تعمیر ہونے والی  مذکورہ غیر قانونی تعمیرات چند دنوں یامہینوں میں تعمیر نہیں ہوئیں ، سوال یہ ہے کہ جب یہ بلڈنگیں تعمیرہو رہی تھی تو اس وقت انتظامیہ اورذمہ داران کہاں تھے؟ مٹھی گرم کر کے تعمیرات کرائی گئیں اور اب گرانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔

687750b1 faa6 4ae8 8fbb acef35724bab 1

بعض متاثرین نے ایف آئی اے اور نیب سے یہاں تعینات رہنے والے سابق افسران اور بلڈنگ انسپکٹروں کے اثاثے چیک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ ان کے پاس کروڑوں کے اثاثے کہا سے آئے؟ مہنگی گاڑیاں ، شاہانہ طرز زندگی یہ کیسے گزار رہے ہیں یہ سب دولت غیر قانونی تعمیرات کی مد میں بنایا گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان سب کیخلاف تحقیقات کرکے پہلے اوراب ملوث لوگوں کوقرارواقعی سزا دی جائے اور ان کے اثاثے ضبط کرکے بھاری جرمانہ لیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481