اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی یوم آزادی پرایل او سی کےدونوں طرف کشمیریوں کایوم سیاہ

اذان دینے پر 22 مسلمانوں کی شہادت،یوم شہدائے کشمیر آج منایا جا رہا ہے

بھارت کے یوم آزادی کو لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

آزادکشمیر کے تمام ڈویژن، ڈسٹرکٹ سطح پر بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔جن میں سیاسی قیادت اورسول سوسائٹی کے نمائندوں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف  اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام دارالحکومت مظفرآبا د میں برہان وانی چوک تا گھڑی پن چوک مرکزی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت وزیر حکومت چوہدری محمد رشید، وائس چیئرمین پاسبان حریت مشتاق الاسلام اور سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن کمیشن واطلاعات انصر یعقوب نے کی۔احتجاجی ریلی میں سیاسی قیادت، ملازمین، تاجر تنظیموں کے عہدیداران،مہاجرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے  شرکت کی۔

Black Day 1

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کہا کہ کشمیری ہمیشہ کی طرح بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں اوریہ ہمارا عزم ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481