اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جشن آزادی پرمری میں سیاحوں کاریکارڈ توڑ سمندر امڈ آیا

280419b0 c0db 4051 8c8b c854d102f7ca

جشن آزادی کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سمندر امڈ آیا۔

واضح رہے کہ ہر سال ملک کے مختلف شہروں اور بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد جشن آزادی منانے کے لیے معروف ہل اسٹیشن مری کا رخ کرتی ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار سیاحوں کا رش اس قدر زیادہ تھا کہ پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔مال روڈ، جی پی او چوک اور گردو نواح میں ہر طرف انسانی سر نظر آرہے تھے۔

461a403d 7601 4b7e 8c98 3ec1b1b3cacc 1 5077a228 a938 4056 bb0a fb5b5ac110cd
سیاح اور ان کی فیملیز پاکستان کا 76واں یوم آزادی منانے کے لیے رات نو بجے ہی جی پی او چوک، مال روڈ اور مری کے مرکزی مقامات پر جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔جو نہی رات 12 بجے کا وقت ہوا ، مری کی فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں اور ہر طرف آتش بازی کے باعث رنگ بکھر گئے۔

واضح رہے کہ بڑی تعداد میں جشن آزادی کے لیے سیاحوں کی آمد کے پیش نظر مری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔کنٹرول روم میں اعلی افسران موجود تھے جبکہ سیاحوں کی رہنمائی کے لیے جگہ جگہ فیسلیٹیشن سینٹر بھی بنائے گئے تھے۔

bc00447f f28e 4e2c 87b8 9aa21e615a2a

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481