اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خاتون سکول پرنسپل تصویر بناتے دریا میں ڈوب گئی

خاتون سکول پرنسپل تصویر بناتے دریا میں ڈوب گئی

مانسہرہ، ناران کے قریب سیاحتی مقام پر خاتون سکول پرنسپل تصویر بناتے دریا میں ڈوب گئی۔
مانسہرہ میں سیاحتی مقام پر سرکاری سکول کی پرنسپل تصویر بناتے ہوئے دریا میں ڈوب گئی۔

ڈاکٹر علامہ اقبال کا چودہ فٹ بلند مجسمہ تیار کرکے نئی تاریخ رقم کردی

تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام ناراں میں خاتون کا تصویر لینا جان لیوا ثابت ہوا،اکوڑہ خٹک کے سرکاری سکول کی پرنسپل   مس شاہین اختر تصویر اور ویڈیو  بنواتے ہوئے دریا میں ڈوب گئی،خاتون کی دریا میں ڈوبنے سے قبل کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ وہ ایک بڑے پتھر پر اطمینان سے بیٹھ کر ویڈیو بنوانے لگیں تو پتھر دریا کے اندر لڑھک گیا اور وہ سنبھل نہ سکیں۔

اس دوران ان کی تصاویر بنانے والی ساتھی خواتین نے چیخ و پکار مچا دی اور آس پاس موجود لوگ انہیں ریسکیو کرنے کیلئے بھاگ کر آئے مگر اس دوران وہ دریا کی بے رحم موجوں کی زد میں آ چکی تھیں۔

واضح رہے کہ دریائے کنہار سمیت پہاڑی علاقوں کے دیگر دریاؤں کا بہاؤ بہت تیز اور لہریں تند ہوتی ہیں اور لوگ صورت حال کی سنگینی کا اندازہ نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔خاتون پرنسپل شاہین اختر کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے زریاب کالونی پشاور میں ادا کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481