اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نگران وزیراعظم کی حلف برداری۔کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟

bac3a46b df1c 4824 9b17 cd4766a69865

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یوم آ زادی پر اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا ۔

ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم سے حلف لیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ کچھ وفاقی وزراء بھی تقریب میں شریک تھے۔

8a1c12af 1e4f 467c aa48 9e9fab101a27 17a5ab9de bd12 4be9 81fc 5d425cae642d
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی اور حلف برداری کا عمل مکمل ہوتے ہی اب نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کے لیے پہلے ہی کافی ہوم ورک مکمل کیا جا چکا ہے۔
ذرا ئع کا دعوی ہے کہ قبل ازیں وزیراعظم کی دوڑ میں شریک سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نگراں کابینہ میں بھی وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اسی طرح وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ایک اور نام جلیل عباس جیلانی کو نگراں وزیر خارجہ مقرر کیا جا سکتا ہے جو سفارت اور بیوروکریسی کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ کے لیے سابق آئی جی اور کرمنالوجی کے ماہر ڈاکٹر شعیب سڈل کو فیورٹ بتایا جا رہا ہے۔اسی طرح نگران وزیر قانون کے لیے معروف قانون دان احسن بھون کا نام لیا جا رہا ہے جبکہ وزارت صنعت کے لیے ایپٹما کے چیئرمین گوہر اعجاز فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔

اسی طرح سابق نیک نام پولیس آفیسر ذوالفقار چیمہ بھی کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481