اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید

سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید

سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید
ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ،چار دہشت گرد ہلاک، ایک پکڑا گیا،دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ و ایمونیشن برآمد،فائرنگ کےتبادلے میں سپاہی محمد شعیب بہادری سے لڑتے شہیدہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں 12 اور13 اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک اور گرفتار دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگرد بےگناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں بھی سرگرم عمل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481