اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کون کب نگراں وزیراعظم بنا؟

کون کب نگراں وزیراعظم بنا؟

کون کب نگراں وزیراعظم بنا؟

 

نواز شریف کے جولائی 1993ء میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ کے بعد معین الدین قریشی پاکستان کے تیسرے نگراں وزیراعظم مقرر کیے گئے، 1930ء میں پیدا ہونے والے معین الدین قریشی نے 18 جولائی تا 19 اکتوبر یعنی 3 ماہ 1 دن تک اپنی ذمے داری نبھائی، وہ 2016ء میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں انتقال کرگئے۔

اس الیکشن کے بعد بے نظیر بھٹو حکومت میں آئیں، لیکن نومبر 1996ء میں اُن کی حکومت کو اُن ہی کی پارٹی کے صدر فاروق لغاری نے کرپشن کے الزامات کے تحت برطرف کردیا، جس کے بعد ملک معراج خالد 5 نومبر 1996ء سے 17 فروری 1996ء یعنی 3 ماہ 12 دن تک عہدے پر براجمان رہے۔

اس الیکشن کے نتائج کے بعد نواز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنے، اُن کی حکومت 1999ء میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے برطرف کی اور ملک میں مارشل لاء لگادیا اور اپنی ہی نگرانی میں 2002ء میں عام انتخابات کروائے اور ق لیگ اقتدار میں آئی۔

اس کے بعد 2008ء میں ہونے والے الیکشن کےلیے 1950ء میں پیدا ہونے والے میاں محمد سومرو ملک کے 5ویں نگراں وزیراعظم مقرر کیے گئے، اس الیکشن کی مہم کے دوران بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا، جس کے باعث نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، یوں میاں محمد سومرو 15 نومبر 2007ء تا 25 مارچ 2008ء یعنی 4 ماہ 8 دن تک نگراں وزیراعظم رہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی

1929ء میں پیدا ہونے والے میر ہزار خان کھوسو کو 2013ء کے الیکشن کےلیے الیکشن کمیشن نے ملک کا چھٹا نگراں وزیراعظم مقرر کیا، جنہوں نے 23 مارچ 2013ء سے 5 جون 2013ء تک اپنی ذمے داریاں ادا کیں، وہ 2021ء میں انتقال کرگئے۔

ملک کے 7ویں نگراں وزیراعظم کے نام پر اُس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان اتفاق ہوا، یوں 1950ء میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) ناصر الملک نے 31 مئی 2018ء کو عہدہ سنبھالا اور 18 اگست 2018 یعنی 2 ماہ 18 دن تک ذمے داری ادا کرتے رہے

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481