اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف نےبشری بی بی کی مبینہ ڈائری کی تردید کر دی

بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں

تحریک انصاف نے زمان پارک چھاپے کے دوران سابق خاتون اول بشری بی بی کی مبینہ ڈائری ملنے اور میڈیا پر چلنے والے  اس کے متن کی تردید جاری کر دی ہے۔

پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا پر بشٰری بی بی سے منسوب جو ڈائری یا اس کا متن جاری کیا جا رہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ترجمان کے مطابق نہ تو یہ ڈائری بشرٰی بی بی کی ہے اور نہ ہی وہ اس کے متن کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اصل مسائل خصوصا” حکومت کی فسطائیت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔تا ہم یہ جتنی بھی ایسی سازشیں کر لیں، ایسے عناصر کو ایک دن عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481