اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیجنگ میں بارشوں نے قیامت ڈھادی، 60 ہزار گھر تباہ

734917 78077351 1

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بارشوں نے قیامت ڈھادی، جس کے نتیجے میں  60 ہزار کے قریب گھر تباہ ہو گئے۔قیامت خیز بارشوں اور سیلاب نے مزید 33 جانیں لے لیں۔ اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 80 ہوگئی جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں۔مرنے والوں میں 5 ریسکیو اہلکار بھی  شامل ہیں۔ طوفانی بارشوں سے ڈیڑھ لاکھ  سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 15 ہزار ایکڑ زمین زیر آب آچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  چین  کے شمالی علاقوں میں اب بھی خطرناک بارشوں کا خدشہ موجود ہے۔ حالیہ ہفتوں میں بیجنگ میں ہونے والی شدید بارشوں سے نشیبی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے انفرا اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے بعض رہائشی عمارتوں کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں،

859b5193 e751 4df0 a9c9 916acf4f07beطوفانی بارش سے دریا اور ندی نالے بپھر گئے

مغربی پہاڑیوں کی طرف نواحی علاقوں کو زیادہ نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں 59 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ 15 ہزار ایکڑ زرعی اراضی سیلاب میں ڈوب گئی ہے۔ میئر بیجنگ کا کہنا ہےکہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد فلائی اوورز کو نقصان پہنچا ہے۔

چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق گزشتہ ماہ قدرتی آفات کے باعث 147 افراد ہلاک  یا لاپتا ہوئے تھے جن میں 142 سیلاب یا دیگر آفات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ حالیہ بارش 2012 میں ہونے والی بارشوں کی طرح خطرناک تھی جس نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور اُن بارشوں میں 80 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ سمندی طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں میں 2 اگست کو 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ آئے روز پانی میں بہتی لاسشیں مل رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481