اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گدا،تکیہ،دو کرسیاں اور میز۔عمران خان کی نئی دنیا

گدا،تکیہ،دو کرسیاں اور میز۔عمران خان کی نئی دنیا

گدا،تکیہ،دو کرسیاں اور میز۔عمران خان کی نئی دنیا

اٹک جیل کی کوٹھڑی میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کیا کیا سہولیات حاصل ہیں ۔۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں ۔
ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیل کے الگ حصے میں رکھا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں شاہد خاقان عباسی نے قوم سے معافی کیوں مانگی ؟

قانون کے عین مطابق عمران خان کو ایئر کولر، چارپائی اور چھت والا پنکھا دیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ انہیں بیڈ میٹرس ، تکیہ ،دو کرسیاں اور ایک میز بھی دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق جیل اور بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل اور تسلی بخش انتظام کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کو فراہم کی جانے والی خوراک کی نگرانی باقاعدہ ڈاکٹر کرتے ہیں۔
جیل خانہ جات کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عمران خان کے وکیل اور ان کی فیملی کے ارکان

کو جیل قواعد کے مطابق ملاقات کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عام انتخابات میں ممکنہ انتخابی تشدد پر تشویش ہے، امریکا

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کے روز عمران خان کی درخواست پر حکم دیا تھا

کہ جیل قواعد کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین جن سہولیات حقدار ہیں وہ انہیں فراہم کی جائیں۔

تحریک انصاف نے عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی بھی درخواست کی تھی

جس پر عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت سے 11 اگست کو جواب طلب کر لیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481