اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حادثے میں جاں بحق موٹروےپٹرولنگ آفیسر نصیر تنولی ہر دلعزیز افسر تھے

7e0054a1 42

ہزارہ موٹروے تھاکوٹ کے مقام پرچند روز قبل حادثہ میں زخمی ہونے والے پٹرولنگ آفیسر نصیر خان تنولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مرحوم اپنے اخلاق اور ملنساری کی وجہ سے بے حد مقبول اور ہر دلعزیز تھے۔

موٹر وے پولیس میں خدمات سرانجام دینے والےنصیر خان تنولی دوران ڈیوٹی تھاکوٹ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئے تھے جنہیں شدید زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز دم توڑ گئے ۔ان کی نماز جنازہ ایبٹ آباد جلال بابا پنوں خیل محلہ میں ادا کی گئی جس میں موٹروے پولیس کے افسران اور جوان بھی شریک ہوئےاور بعد ازاں انہیں آبائی گاؤں تحصیل لوئر تناول بچھاہ کلاں میں سپرد خاک کیا گیا ۔

774dcb6f 74 dc7a4ed4 d4

موٹر وے پولیس نے انہیں پورے سرکاری اعزاز کے سپرد خاک کیا اورچاک چوبند دستے نے سلامی بھی دی اس موقع پر شہید کی قبر پر انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہزارہ زون اور ایس پی سیکٹر کمانڈر ایک 35 کی جانب سے پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔اور شہید کے بچوں کو قومی پرچم ،موٹر وے کا لوگو اور شہید کی وردی بھی دی گئی ۔

نوجوان آفیسر کی ناگہانی وفات پر علاقہ کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی ۔مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے ایک بیٹی ،بیوہ ،ضعیف والدہ اور معمر بھائی ہیں۔پٹرولنگ آفیسر اپنے گھر کے واحد کفیل تھے ۔اہلیان علاقہ نے دوران ڈیوٹی حادثہ کا شکار ہونے والے پٹرولنگ آفیسر مرحوم نصیر خان تنولی کو شہداء پیکج بھی دینے کا مطالبہ کیا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481