اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دولائی کے مقام پرکوہالہ مظفرآباد روڈ بحال

afa30aaf 520d 45a4 8524 b4741d62c73e 2
محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے اعلامئے کے مطابق  کوہالہ مظفرآباد روڈ جو کہ دولائی کے مقام سے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند تھی ،کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور اب یہ سڑک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے قابل رفتار ہے۔
محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات و نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا عملہ ہمہ وقت رہنمائی کیلئے موجود ہے۔ تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے احتیاط سے گزریں اور بارش ہونے کی صورت میں چھتر کلاس کومی کوٹ گھڑی دوپٹہ اور راڑہ سانواں دولائی بائی پاس کا استعمال کریں۔
اعلامئے کے مطابق مظفرآباد برار کوٹ روڈ جو کہ لوہار گلی کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند تھی کو بھی کلیئر کر تے ہوئے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔۔ تاہم مسافروں سے کہا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے احتیاط سے گزریں اور بارش ہونے کی صورت میں مظفرآباد شہید گلی گھڑی حبیب اللہ بائی پاس کا استعمال کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481